بائیو میٹرک مشین صرف درست ڈیٹا کی تصدیق اور جعلی شناختی کارڈ کو مسترد کرتی ہے: ترجمان
لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بائیو میٹرک مشین صرف درست ڈیٹا کی تصدیق کرتی ہے اور جہاں شناختی کارڈ جعلی ہو اسے مسترد کردیتی ہے انہوں نے کہا کہ بعض اخبارات میں بائیو میٹرک مشین کی جانب سے 7لاکھ3ہزار 322افراد کے ڈیٹا کی تصدیق اور 1لاکھ 33ہزار 971افراد کے ڈیٹا کو مسترد کرنے کے حوالے سے شائع ممبر میں 1لاکھ 33ہزار 971افراد کے جعلی شناختی کارڈوں کے ڈیٹا کو مسترد کئے جانے کو بائیو میٹرک مشین کی کارکردگی کی کامیابی ظاہر کرنے کی بجائے ناکام کارکردگی بتایا گیا ہے انہوں نے کہا محکمہ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کو کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔