شالا مار میڈیکل کالج کا دوسرا کانووکیشن کل ہو گا

لاہور (پ ر) شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا دوسرا سالانہ کانووکیشن کل منعقد ہو گا۔ جس میںپاس آوٹ ہونے والے ایم بی بی ایس کے 99طلبہ و طالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے جائیںگے تقریب کے مہمان خصوصی جسٹس (ر )خلیل الرحمان رمدے اور یو نیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر میجرجنرل (ر) پروفیسر محمد اسلم ہونگے۔