سندھ میں بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سے مدد لی جائے گی: صوبائی وزیر سندھ شمیم ممتاز
لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سندھ شمیم ممتازنے کہاہے کہ بے سہارابچے ہماری توجہ اور وقت کے مستحق ہیں، سندھ میں بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے کام شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب میں بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے رہنمائی لی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دورہ کے موقع پرکیا۔ ازیں چیئر پرسن صبا صادق ، ڈائریکٹر جنرل فاطمہ شیخ، ڈائریکٹر پروگرامز تانیہ ملک ودیگر نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیااور بچوں نے انھیں پھول پیش کئے۔ شمیم ممتازکو چا ئلڈ پروٹیکشن سکول اورچائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن کا دورہ کروایا گیا ۔