سید خورشیدشاہ اور قمرالزمان کائرہ کی صاحبزادہ حامدرضا کی عیادت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی عیادت کیلئے انکی رہائش گاہ پر پہنچے اور انکی خیریت دریافت کی ۔ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے آصف علی زرداری کی طرف سے صاحبزادہ حامد رضا کو گلدستہ پیش کیا اور نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات کے دوران صاحبزادہ حامد رضا نے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس کرپشن ختم کرنے کا آخری موقع ہے۔ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔