پنجاب : 550سکولوں کو 180ممالک کے تعلیمی اداروں سے منسلک کرینکا فیصلہ

پنجاب : 550سکولوں کو 180ممالک کے تعلیمی اداروں سے منسلک کرینکا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں کو دنیا بھر کے بہترین تعلیمی اداروں سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے تعلیمی ویژن کے تحت سکول ایجوکیشن میں انقلابی اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں ۔ برٹش کونسل نے آن لائن انٹر نیشنل سکول ایوارڈ کے تحت پہلے مرحلہ میں پنجاب کے 51کلسٹرمیںسے 550 سکولوں کا انتخاب کیا تھا جس میں منتخب سرکاری سکولوں کو 180ممالک کے 44000 سکولوں سے کنکٹ کیا گیا تھا جس کے تحت انٹر نیٹ کے ذریعے سکولوں میں بین الاقوامی سکولوں سے مختلف پروگراموں میں اشتراک کیا گیا ۔