پنجاب، مطالبات کی منظوری کیلئے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے احتجاجی مظاہرے

لاہور+نارنگ منڈی، پاکپتن، اوکاڑہ، حافظ آباد (سٹاف رپورٹر +نامہ نگاران) صوبے کے مختلف شہروں میں گرینڈ ٹیچرز الائنس اورسرکاری سکولوں کے اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔لاہور میں گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب میں شامل اساتذہ تنظیموں کے عہدیداران وکارکنان نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں عہدیداروں سید سجاد اکبرکاظمی‘ رانا عطامحمد‘ رانا لیاقت علی‘ محمداسلم گھمن‘ ظفر اقبال‘ میاں ارشد اور چودھری محمدعلی نے خطاب کیا۔ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ 10نومبر سے پنجاب بھر میں ڈویژنل سطح پر احتجاجی جلسوں کا انعقاد ہوگا جبکہ دسمبر کے وسط میں پنجاب بھر کے اساتذہ لاہور میں احتجاجی مارچ کریں گے اور پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔ حکوت کی مسلسل ہٹ دھرمی نے اساتذہ کو احتجاج پر مجبور کر دیا ہے۔ نارنگ منڈی میں پنجاب ٹیچرز یونین ضلع شیخوپورہ کے خواتین اور مرد اساتذہ نے چودھری محمد اقبال کی قیادت میں نارنگ منڈی پریس کلب کے سامنے تین گھنٹے تک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے۔ مقررین نے کہا کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن فی الفور کی جائے جبکہ سرکاری سکولوں کی پی ای ایف اور دانش سکولوں کو حوالگی نامنظور ہے اور معاہدے کے مطابق ہیڈماسٹرز کی غیرقانونی ٹرانسفر منسوخ کی جائے۔ حافظ آباد کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی کثےر تعداد نے بھی گرےنڈ ٹےچرز الائنس پنجاب کی کال پر گذشتہ روز ےہاں پرےس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق مےں زبردست احتجاجی مظاہرہ کےا جس کی قےادت متحدہ محاذ اساتذہ کے ضلعی چےئرمےن رےاض احمد تارڑ او ر گرےنڈ ٹےچرز الائنس کے رہنماﺅں فےاض احمد وڑائچ، شبےر محمد گجر، زبےر احمد ہنجرا، افتخار احمدچدھڑ، غلام جعفر باجوہ، رانا وقار اور ملک منظور احمد نے کی ۔