ہائیکورٹ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیر انتظام سکولوں میں 400 اساتذہ کی بھرتی روک دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیر انتظام چلنے والے سکولوں میں 400 اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔ عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل رانا محمد اکرم نے موقف اختیار کیا کہ ورکرز ویلفئیر بورڈ کے ایلیمنٹری سکولوں میں مرد امیدواروں کو ایجوکیٹرز کی ہونے والی بھرتیوں میں نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ ایجوکیٹرز کی سیٹوں پر مرد امیدوار ٹیسٹ اور انٹرویو بھی پاس کر چکے ہیں مگر انہیں بھرتی کرنے کی بجائے خواتین امیدواروں کو بھرتی کے اہل قرار دے دیا گیا ہے جو کہ واضح طور پر امتیازی سلوک اور قوانین سے متصادم ہے۔ عدالت نے ورکرز ویلفئیر بورڈ کے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو تین نومبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

بھرتی روک دی