کورین زبان سیکھنے والے طلباء پر ترقی کے نئے باب کھلیں گے: سفیر کوریا

اسلام آباد( نامہ نگار) ریپبلک آف کوریا کے سفیر سوہ ڈانگ گونے کہا ہے کہ کورین زبان سیکھنے والے طلبا پر ترقی کے نئے باب کھلیں گے اور افراد کو پُرکشش ملازمتیں ملیں گی، کیونکہ کئی کورین کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں ،اور زبان کا علم رکھنے والوں کو کوریا میں بھی سکالر شپس اور ملازمتوں کی پیشکش بھی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں کورین لینگوئج ڈے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔