پاکستان آگہی پروگرام ، مقامی سکول کے اساتذہ ، طلباء کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، موبائل نظریاتی یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ سلیمانیہ پبلک ہائی سکول سمن آبادکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے لاسال اسکول سسٹم اپر مال سکیم‘گورنمنٹ دارالنسواں ہائی سکول جیل روڈ‘ یونیک ہائی سکول واپڈا ٹائون‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شیر شاہ کالونی رائے ونڈ روڈگورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ شیرشاہ کالونی رائے ونڈ روڈ‘ ماڈل ہائی سکول‘ فاروق آباد کاہنہ نو، گورنمنٹ ایلیمنٹری بوائز سکول کاہنہ نوکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد640تھی۔