تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت مو¿ثر اقدامات کر رہی ہے : سردار ایاز صادق

تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت مو¿ثر اقدامات کر رہی ہے : سردار ایاز صادق

لاہور (پ ر) تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت مو¿ثر اقدامات کر رہی ہے ۔ خصوصاً بچیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے حکومت نہ صرف نئے تعلیمی ادارے تعمیر کر رہی ہے ۔ بلکہ پرانے تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ بھی کر رہی ہے ۔ کوئین میری کالج کا نیا اکیڈمک بلاک بچیوں کی تعلیم و تربیت میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا ۔ یہ بات قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کوئین میری کالج میں نئے تعمیر کئے گئے تین منزلہ بلاک جو کہ تیس کمروں پر مشتمل ہے کے افتتاح کے موقع پر کہی ۔ انہوں نے نئے بلاک کا دورہ کرتے ہوئے کچھ تعمیراتی نقائص کی نشاندہی کی اور کہا CNW کے ساتھ حکومتی نمائندوں پرنسپل کی نگرانی میں ایک رپورٹ مرتب کرے اور مجھے رپورٹ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بلڈنگ کی تعمیر کیلئے مکمل فنڈ فراہم کئے ہیں اور عمارت میں تعمیراتی نقائص کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے پرنسپل کی کاوشوں اور کا رکردگی کو سراہا اور طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کالج کے تعلیمی ماحول کی تعریف کی۔