تعلیمی اداروں کی سکیورٹی پر کومبنگ آپریشن‘ غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم

لاہور (لیڈی رپورٹر) تعلیمی اداروں کی سکیورٹی پر کومبنگ آپریشن۔ پنجاب میں غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے تاکہ سکیورٹی اداروں کو کومبنگ آپریشن میں کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔