بچوں کی گمشدگی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے : صبا صادق

بچوں کی گمشدگی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے : صبا صادق

لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروصباصادق نے کہا ہے کہ بچوں کی گمشدگی کے واقعات سے نمٹنے کے لئے اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے وزیر ِاعلٰی پنجاب کی خصوصی ہدایات پرحکومتِ پنجاب ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ،چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو، محکمہ داخلہ پنجاب، محکمہ پولیس پنجاب اور سپیشل برانچ مشترکہ طور پر پیش رفت کر رہی ہے، بیورواور محکمہ پولیس گمشدہ بچوںکاڈیٹاشیئرکریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے دفتر میں بچوں کے واقعات کے پیش نظر ایک مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران کیا۔