اڈیالہ جیل میں قتل کے دو مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

راولپنڈی (آن لائن) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پیر کی صبح قتل کے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ اڈیالہ جیل حکام کے مطابق قتل کے دو مجرموں طاہر حسین اور چن زیب کو پیر کی صبح پھانسی دیدی گئی۔ دونوں مجرموں نے 2003 میں تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دو افراد کو قتل کردیا تھا۔ جیل حکام کے مطابق پھانسی دینے کے بعد دونوں مجرموں کی نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔