الیکشن کمشن نے یکم اگست سے انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے یکم اگست سے ملک بھر میں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا۔ سیکرٹری بابر یعقوب کی زیرصدارت الیکشن کمشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ صوبائی الیکشن کمشنرز کو انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کیلئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بابر یعقوب نے ہدایت کی کہ انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کے عمل میں عوام کو مکمل سہولت فراہم کی جائے۔ انتخابی فہرستوں پر نظرثانی سے پہلے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نظرثانی/ فیصلہ