اسلام آباد میں بینرز حکومت نے توجہ نہیں دی‘ یہ پاناما لیکس سے زیادہ خطرناک ہیں : خورشید شاہ

اسلام آباد میں بینرز حکومت نے توجہ نہیں دی‘ یہ پاناما لیکس سے زیادہ خطرناک ہیں : خورشید شاہ

اسلام آباد (آئی این پی) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بینرز پر حکومت نے توجہ نہ دی،یہ وزرات داخلہ کی ذمہ داری ہے،یہ بینرز پانامہ لیکس سے زیادہ خطرناک ہیں،آزادکشمیر کے معاملہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اٹھاﺅں گا،وزیراعظم نواز شریف اس معاملے کو دیکھیں۔ الیکشن کمشن ممبران کے تقرر پر اپوزیشن کی آپس میں مشاورت ہوچکی ہے اور اسحاق ڈار سے ملاقات پیر کو ہوگی۔خوشی ہوئی کہ آئی ایس پی آر نے بینرز کی وضاحت کردی ہے۔ اگر ہمارے امیدواروں کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔پیپلز پارٹی کا خون سستا نہیں ہے۔فیصل راٹھور پر فائرنگ کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد سے بات کی تو انہوں نے کہاکہ آپ جانتے ہیں کہ واقعہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا عہدہ رکھنے والا نوکری بچانے کیلئے ایسی بات کرتا ہے تو دکھ ہوتا ہے۔ فیصل راٹھور سے کہا گیاکہ اوپر سے حکم آیا ہے ایف آئی آر درج نہ کریں۔ حکومت سے کہوں گا کہ آئی جی اسلام آباد کو بلا کر جواب طلب کیا جائے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا اچھا اقدام ہے۔

خورشید شاہ