اٹک: کزن کو قتل کرنیوالے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

اٹک (صباح نیوز) ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں سزائے موت کے مجرم بشیر کو منگل کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ پھانسی کے موقع پر جیل اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم بشیر نے 2001ء میں رشتے کے تنازع پر اپنی کزن ذکیہ کو قتل کر دیا تھا۔