ہری پور، ملتان اور راولپنڈی میں قتل کے 3 مجرموں کو پھانسی

ہری پور، ملتان اور راولپنڈی میں قتل کے 3 مجرموں کو پھانسی

ہری پور/ راولپنڈی/ ملتان/ بہاولپور (این این آئی+ نامہ نگار) سنٹرل جیل ہری پور، ملتان اور اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی میں قتل کے تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ہری پورکی سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم امتیاز احمد کو تحتہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے 2005 میں دوران ڈکیتی ایک شخص کو قتل کیا تھا، ہری پور میں سزائے موت کے ایک قیدی ہمایوں کی سزا اپنے اہل خانہ سے صلح کے باعث معاف کردی گئی جس نے 2005 میں اپنے باپ کو قتل کیا تھا۔ اڈیالہ سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم محمد جاوید کو پھانسی دے دی گئی، مجرم محمد جاویدکیخلاف جہلم میں 2010 کوقتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ ادھر ملتان میں بھی قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ سنٹرل جیل بہاولپور میں مقدمہ قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم علی شیر کو 19 اپریل کو پھانسی دی جائے گی۔