پولیس صرف سکیورٹی منصوبے بنانے تک محدود، عملاً کچھ نہیں کیا‘دہشت گرد اپنے ٹارگٹ با آسانی حاصل کر لیتے ہیں
لاہور (نامہ نگار) لاہور میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر امن تباہ کر دیا مگر پولیس صرف سکیورٹی منصوبے بناتی رہی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے دہشت گردی کی لہر سے نپٹنے کے لئے نت نئے منصوبوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔ مگر پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے عملاََ کوئی منصوبہ بند ی یا کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے اور نہ ہی کسی منصوبے کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔ جس وجہ سے دہشت گرد اپنے ٹارگٹس کو باآسانی حاصل کر لیتے ہیں۔