نجی سکولوں کی تنظیم کا آج چھٹی کا اعلان، سکول معمول کے مطابق کھلیں گے: وزیر تعلیم

نجی سکولوں کی تنظیم کا آج چھٹی کا اعلان، سکول معمول کے مطابق کھلیں گے: وزیر تعلیم

لاہور (سٹاف رپورٹر/ نوائے وقت رپورٹ) وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہ کا ہے کہ لاہور کے سکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔ اس حوالے سے کوئی چھٹی نہیں۔ دوسری طرف نجی ٹی وی کے مطابق نجی سکولوں کی تنظیم نے آج سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے ایک روز کیلئے سکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جبکہ آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر ادیب جاودانی نے واقعہ کی مذمت کی تاہم انہوں نے کہا کہ آج تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔