مدارس معاشرے کی اصلاح اور قوم کی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں: قاری حنیف جالندھری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے جامع مسجد مولانا احمد علی لاہوری شیرانوالہ گیٹ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے دینی مدارس کے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، معاشرے کی اصلاح اور قوم کی رہنمائی کا فریضہ دینی مدارس اور علماء کرام سرانجام دیتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ 3اپریل کو گلشن اقبال پارک لاہور میں منعقد ہونے والی استحکام مدارس وپاکستان کانفرنس پوری قوم کی آواز بن چکی ہے یہ کانفرنس اتحاد امت، استحکام پاکستان اور دینی مدارس کے خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کے کامیابی کا انحصار قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی ہے۔