سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کرنیوالی قومیں ہی معاشی استحکام حاصل کرینگی: مسعود خان

لاہور ( سٹاف رپورٹر )سابق سفارتکار،اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے اورچائنہ میں پاکستان کے سابق سفیر محمد مسعود خان نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی (یوایم ٹی) میں سائنس،ٹیکنالوجی اورڈپلومیسی کے موضوع پرلیکچردیتے ہوئے کہا کہ آئندہ وہی قومیں معاشی طورپرمستحکم ہونگی جو سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کریں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری سے ملک میں خوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا۔ امریکہ کی اصل طاقت کاسرچشمہ اس کی یونیورسٹیزاورریسرچ سنٹرزہیںچائنہ بھی اب یہی کام کرہا ہے ۔ریکٹریوایم ٹی ڈاکٹرحسن صہیب مرادنے کہ سائنس، ٹیکنالوجی اورڈپلومیسی کاچولی دامن کاساتھ ہے اوران کے بغیرمعاشی ترقی ممکن نہیں ۔