میانوالی: دریائے سندھ سے 2 افراد کی تشدد زدہ نعشیں برآمد

میانوالی (نامہ نگار) جناح بیراج کے مقام پر دریائے سندھ سے دو افراد کی تشدد زدہ نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایک نعش کو گلے میں پھندا تھا جب کہ دوسری پر بدترین تشدد کیا گیا تھا۔ نعشیں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کالاباغ منتقل کر دی گئیں۔