لاہور، میانوالی میں قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی 2کو مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوگی

لاہور + میانوالی (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار+ اپنے نامہ نگار سے) لاہور، میانوالی میں قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی، 2کو مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق لا ہور میں کو ٹ لکھپت جیل میں سز ائے مو ت کے مجر م کو پھا نسی دید ی گئی جیل حکام کے مطابق فیصل آ با د کے ادریس ولد عاصم کے خلا ف ڈکیتی کے متعدد مقدمات تھے اس نے ڈکیتی کے دوران تین بچو ں کے باپ کو ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جس پر اسے سز ا موت سنا ئی گئی تھی ۔اس کی رحم کی اپیل بھی مستر د ہو گئی تھی جس کے بعد اسے بدھ کی صبح کو ٹ لکھپت جیل میں پھانسی دیدی گئی ۔ قتل کے مجرم نعمت گل کو سنٹرل جیل میانوالی میں صبح ساڑھے چھ بجے پھا نسی دی دی گئی ہے۔ قتل کے مجرم نعمت گل ولد گل محمدقوم پٹھان سکنہ بنی افغان تھانہ داؤدخیل تحصیل وضلع میانوالی نے 31 دسمبر 1993کو کلاشنکوف سے فائر کرکے حسن ولد میر مست خان کو قتل کر دیا تھا۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور نے بیوی کے قاتل کو پھانسی دینے کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔مجرم آزاد کے تین مار چ کے لئے بلیک وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔ مجرم آزاد نے 1993 میں راوی روڈ کے علاقے میں اپنی بیوی عابدہ کو قتل کر دیا تھا۔ دریں اثناء سیشن جج نے سزائے موت کے منتظر قیدی ادریس کے بلیک وارنٹ جاری کر دئیے ہیں، قیدی کو 2 مارچ کوسینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ مجرم ادریس نے ذاتی رنجش پرعاطف نامی شہری کو قتل کردیا تھا۔ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد مجرم ادریس کو دو مارچ کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔