وزیراعلیٰ سندھ نے سکولوں کیلئے ایک ارب 69 کروڑ روپے جاری کر دیئے

وزیراعلیٰ سندھ نے سکولوں کیلئے ایک ارب 69 کروڑ روپے جاری کر دیئے

کراچی (آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے صوبے بھر کے سکولوں کے لئے ایک ارب 69 کروڑ جاری کر دیئے، کراچی کے سکولوں کے لئے 15کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے سندھ میں سکولوں کی دیواروں کی تعمیر اور سکیورٹی اقدامات پر اٹھنے والے اخراجات کی غرض سے ایک ارب 69 کروڑ جاری کردیئے ہیں جن سے دیواروں کی تعمیر کے علاوہ خار دار تاریں اور دیگر حفاظتی اقدامات کئے جائینگے ۔وزیراعلیٰ نے صرف کراچی کے سکولوں کے لئے 15 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔