کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کے ملازمین کا سندھ سیکرٹریٹ کے سامنے مظاہرہ، 2 بے ہوش

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ تعلیم سندھ کے ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ مظاہرین پریس کلب سے سندھ سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔ مظاہرے میں 2 ملازمین بے ہوش ہو گئے۔