تعلیمی میدان میں لڑکیوں نے لڑکوں کو ناک آﺅٹ کر دیا: رانا مشہود

تعلیمی میدان میں لڑکیوں نے لڑکوں کو ناک آﺅٹ کر دیا: رانا مشہود

لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ آج کانوجوان تعلیم،حقوق اورمیرٹ کے حوالے سے فوکسڈہے تاہم تعلیمی میدان میں لڑکیوںنے لڑکوںکو”ناک آو¿ٹ“کردیاہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارگزشتہ روز ہوم اکنامکس گرلز کالج گلبرگ کے 45ویں سالانہ کانووکیشن کی تقریب سے خطاب میںکیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران ، ڈائریکٹرکالجز لاہورڈویژن رانا نسیم اخترانجم، پرنسپل ڈاکٹر سمعیہ کلثوم سمیت اساتذہ ، والدین ،طالبات بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ اس موقع پر مختلف سطح کی طالبات میں650ڈگریاں، 37میڈلز اور7رول آف آنردئےے گئے ۔رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ پاکستان کو دہشت گردی، انتہا پسندی، جہالت ، بےروزگاری اور پسماندگی سمیت جن بنیادی مسائل کا سامنا ہے ان کا حل صرف او رصرف حصول تعلیم میں مضمر ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے اس موقع پر ہوم اکنامکس کالج کی طالبات کو ٹیلنٹ سکالر شپ سکیم میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا دہشت گردی سمیت کسی رکاوٹ کو فروغ تعلیم میں حائل نہیں ہونے دینگے۔ دریں اثنا صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن بے وسیلہ طبقات میں تعلیم عام کرنے میں کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے ۔فاﺅنڈیشن کی تعلیمی اصلاحات سے پرائیوٹ سکولز کو خصوصی فائدہ پہنچاہے اور کوالٹی ایجوکیشن عام کرنے میں مدد ملی ہے یہ بات انہوںنے گذشتہ روز پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے دفترمیں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں چیئرمین انجینئر قمر السلام راجہ، ایم ڈی طارق رفیق ،ڈپٹی ایم ڈی طارق محمود او ردیگر افسران سمیت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندے موجود تھے۔