چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گذشتہ ہفتے 21 بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا

لاہور (لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے اوپن ریسیپشن سینٹرز پر گزشتہ ہفتے28بچوں کوسہولیات فراہم کی گئیں، بیورو کی جانب سے داتا دربار اور ریلوے سٹیشن پر قائم اوپن ریسیپشن سینٹر پر آنے والے28بچوں میں سے21بچوں کو ان کی جانب سے دی گئی معلومات کی روشنی میںشہر کے مختلف علاقوں سے والدین سے رابطہ کرنے کے بعد ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا جبکہ بقیہ7بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو ہیڈ آفس میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔