چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں شہدا چارسدہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کااہتمام

لاہور (لیڈی رپورٹر) چائلڈپروٹیکشن بیورو میں شہدائے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پرچیئر پرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو صبا صادق ،ڈائریکٹر جنرل فاطمہ شیخ ، ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک اور دیگر سٹاف کے علاوہ بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔