چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے بچوں سے غیر قانونی دھندا کرانے والے تین افراد کو گرفتار کرا دیا
لاہور (لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے داتا داربار کے علاقے میں بچوں سے زبردستی غیر قانونی دھندا کروانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جس کے دوران تین بچوں کو تحویل میں لے لیا گیا جنھیں لاہور کے مختلف علاقوں سے اس علاقے میں لایا جاتا تھا اور انہیںغیرقانونی کام کیلئے مجبور کیا جا تا تھا۔ ان بچوں کو اس کام کیلئے لانے والے تین افراد کو گرفتار بھی کروایا گیا۔ جن میں سرائے کا مالک صابر کالا اور بچوں کو لانے والے دو افراد اختر اور محمد آصف شامل ہیں۔