ورچوئل یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف ایجوکیشن کے مابین تعلیمی معاہدہ

لاہور (پ ر) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اوریونیورسٹی آف ایجوکیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک اور وائس چانسلریونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر رئوف اعظم نے خصوصی شرکت کی۔رجسٹرار ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹرمسرور الہی بابراور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے رجسٹرار ڈاکٹر منظوم اخترنے سمجھوتے کی یاداشت پردستخط کیے۔معاہدے کی رو سے ورچوئل یونیورسٹی ،یونیورسٹی آف ایجوکیشن کوجدیداور معیاری تعلیم کی فراہمی، امتحانی طریقہ کار اور لرننگ مینجمنٹ سسٹم(LMS) فراہم کرے گی۔