دو طلبہ کو نکالنے پر ساتھیوں کا احتجاج، گومل یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کیلئے بند، امتحانات ملتوی

ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) گومل یونیورسٹی طلبا کے احتجاج کے بعد غیرمعینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی۔ یونیورسٹی اعلامیہ کے مطابق تمام امتحانات بھی نئی تاریخوں کے اعلان تک ملتوی کر دئیے گئے۔ پولیس اور انتظامیہ نے یونیورسٹی کے تمام ہاسٹل طلبا سے خالی کرا لئے۔ طلبا نے دو طالب علموں کو نکالنے پر یونیورسٹی کے ماتحت و نیم کالج میں احتجاج کیا تھا۔