یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

لاہور(نیوزرپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 11ڈینٹل کالجوں کے 628طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 549پاس جبکہ 79فیل قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 87.42فیصد رہا۔مارگلہ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز راولپنڈی کی ہادیہ ارشاد نے674 نمبر لے کر پہلی پوزیشن،ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کے عمر مسعود عالم شاد نے658 نمبر لیکر دوسری جبکہ ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کی آمنہ ارشدنے655 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔سپلیمنٹری امتحانات 23فروری سے شروع ہوں گے۔