عید میلاد النبیؐ کل پورے ملک میں مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائیگی عمارتیں، گلیاں، بازار سج گئے

عید میلاد النبیؐ کل پورے ملک میں مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائیگی عمارتیں، گلیاں، بازار سج گئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عید میلادالنبیؐ کل (جمعرات) مذہبی عقیدت و احترام سے ِمنائی جائیگی۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں میلاد کے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مساجد و گھروں میں درود سلام کی محافل کا اہتمام بھی کیا جائیگا، صوبائی اور ڈویژنل سطح پر سیرت کانفرنسز بھی ہونگی جن میں علماء نبی کریمؐ کی حیاتِ مبارکہ پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے اور مختلف تنظیموں کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریبات بھی ہونگی۔ بازاروں، گلیوں، محلوں اور گھروں کو اس سلسلے میں پہلے ہی برقی قمقموں، سبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں 12ربیع الاوّل کا مرکزی جلوس لاہور ریلوے سٹیشن سے نکالا جائیگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا داتا دربا ر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا جبکہ انجمن میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔