کوئٹہ میں آج سے ڈبل سواری پر پابندی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ضلع کوئٹہ میں آج سے تین روز کیلئے ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق فرقہ وارانہ مواد کی فروخت و تقسیم اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے مقررین کے کوئٹہ میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔