گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں نگلیریا وائرس سے بچائو کے حوالے سے سیمینار

لاہور (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں نگلیریا وائرس سے بچائو کے حوالے سے حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر خصوصی سیمینار کا انعقا دکیا گیااس موقع پر ماہرین کاکہنا تھا کہ ناک کی صفائی کے لیئے ہمیشہ ابلا ہوا یا کلورین ملا صاف پانی استعمال کرنا چاہیئے،نگلیریا وائرس پانی میں پایا جاتا ہے اور یہ ناک کے ذریعے انسانی دماغ میں داخل ہو جاتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر راشد محمودکا کہنا تھا کہ سندھ میں 1برس میں نگلیریا وائرس سے12اموات واقع ہوئی ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کا علاج ابھی تک ممکن نہیں ۔