پیپلز لیبر بیورو کا اجلاس‘ تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
لاہور (خبر نگار) پیپلز لیبر بیورو نے موجودہ ملکی سیاسی معاشی و اقتصادی صورتحال کی ابتر حالت اورصوبہ بھر میں ہونیوالے بلدیاتی الیکشن سمیت تنظیمی کارکردگی کا جائزہ سمیت غیر فعال اور خالی عہدوں پر متحرک رہنمائوں کی نامزدگیاں کرکے لیبر بیورو کو پنجاب کی تحصیل ، ڈسٹرکٹ ، ضلعی اور ڈویژن سطح پر فعال کرنے کے سلسلہ میں پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے صوبائی کوآرڈینیٹر مخدوم سید غیور بخاری کی خصوصی ہدایت پر ایک اجلاس گزشتہ روز محمد اشرف خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر سہیل ملک، سید خالد بخاری، محمد سلیم مغل، ملک اللہ یار، زاہد حسین چوہدری، خالد حسین باجوہ، ملک صادق اعوان سمیت مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں کی ٹریڈ یونینز سے وابستہ مزدور محنت کش طبقہ کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔