شریف انجینئرنگ کالج کے طلباء کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

رائے ونڈ (نامہ نگار)شریف انجینئر کالج جاتی عمرہ کے سینکڑوں طلباء نے پاکستان انجینئر کونسل نمبر الاٹ نہ کئے جانے پر کالج انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ،کئی گھنٹے تک نواز شریف فارم کی سڑک پر دو طرفہ ٹریفک بلاک رہی ،سٹی ونواز فارم پولیس اور لیگی رہنماء مرزا جاوید اور چودھری محمد حسین گجر مشتعل طلباء کو سمجھانے میں ناکام رہے ۔مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا گیا ۔ بتایا کہ جاتی عمرہ میں شریف کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو قائم ہوئے پانچ سال کا عرصہ ہو چکا ہے اور درپیش مسائل کے حل کیلئے کالج انتظامیہ سے مذاکرات کرتے ہوئے چار سال گزر چکے ہیںمگر وہ صرف سیاسی بیان دے کر ہمیں خوش کردیتے ہیں۔یہ ٹرسٹ کے نام پر بنا یا گیا تھا مگر ہم نے آٹھ لاکھ جمع کروائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت سے سینکڑوں طلباء کا مستقبل دائو پر لگاہے۔ ہم اس وقت تک سرکاری ادارے میں اپلائی نہیںکر سکتے جب تک PECنمبر الاٹ نہیں ہوتا، ہم سے پہلے جن بچوں کو اسناد جاری ہو چکی ہیں وہ بھی سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں ۔ایک طالب علم نے بتا کہ ہم کو دھمکیاں دی جارہی ہیں آپ لوگوں کا مستقبل تباہ کردیں گے۔