جمہوری وطن پارٹی کو ملک گیر جماعت بنایا جائیگا: شاہ زین بگٹی

لاہور (خصوصی رپورٹر) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی کو ملک گیر جماعت بنایا جائے گا۔ بلوچستان میں امن و امان کی بہتری لانے کا کریڈٹ وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر کو جاتا ہے۔ جنہوں نے کمانڈر سدرن کمانڈر کی حیثیت سے شاندار کام کیا۔ وفاق رویہ درست کرے تو بلوچستان کے لوگ ماضی بھول کر ملک کے ساتھ چلیں۔ وہ گذشتہ روز جمہوری وطن پارٹی میں رانا محمد یونس کی شمولیت اور باغبانپورہ میںجمہوری وطن پارٹی کے دفتر کی افتتاحی تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مدنی بلوچ، ثمن چودھری و دیگر موجود تھے۔