زمین ڈاٹ کام 14 نومبر کو دو روزہ پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کریگا  

لاہور (پ ر) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے دو روزہ پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا تھا جس کو عوام میں زبردست پذیرائی ملی تھی۔ اس دو روزہ تقریب کا اہتمام نومبر 14 اور 15 کو لاہور ایکسپو سینٹر میں کیا جائے گا۔ پراپرٹی کی خرید و فروخت کا شوق رکھنے والے افراد کے لئے یہ ایک سنہری موقع ہے کیونکہ اس موقع پر آپ معروف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز اور ایجنٹس سے ملاقات کر سکتے ہیں۔