یونیورسٹیاں تعلیم و تحقیق کا منبع‘ تعمیر اور ترقی کی ضامن ہیں: احسن اقبال

لاہور (سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمامـ" ویژن2025 ء کے اہداف کے حصول اور پالیسی کے حوالہ سے ہائیر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس کے کردار" کے موضوع پر سیمینار زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رئوف اعظم ٹائون شپ کیمپس میں ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ،ڈویلپمنٹ اور ریفارمز احسن اقبال نے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر نظام الدین،وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حسن امیر شاہ،لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی،ڈائریکٹرادارہ تعلیم و تحقیق پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ممتاز اختر ، یونیورسٹی کیمپسز و ڈویژنز کے پرنسپلز اور ڈائریکٹرز،محکمہ تعلیم کے افسران اور ماہرین تعلیم سمیت طلبا‘و طالبات بھی موجود تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ یونیورسٹیاں علم و تحقیق کا منبع اور معاشرتی تعمیروترقی کی ضامن ہوتی ہیں۔ دریں اثناء انہوں نیپنجاب یونیورسٹی میں ینگ ڈویلپمنٹ کور کی افتتاحی تقریب سے بھی خطاب کیا۔