نادرا کو فوج کے حاضر سروس، ریٹائرڈ اہلکاروں کے اسلحہ لائسنس کی تجدید کی اجازت، وزارت داخلہ کا جی ایچ کیو کو خط

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت داخلہ نے جی ایچ کیو کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ نادرا کو فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکاروں کے اسلحہ لائسنس کی تجدید کی اجازت دے دی گئی ہے۔ فوجی اہلکار نادرا دفاتر سے اسلحہ لائسنس کی تجدید کرا سکیں گے اور نئے لائسنس جاری بھی کروا سکیں گے۔