-کراچی: پولیس مقابلہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں ایم کیو ایم کے تین کارکنوں پر فرد جرم عائد 

کراچی (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس مقابلہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں متحدہ قومی موومنٹ کے تین کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے تین کارکنان ناصر لودھی، محمد عرف بابا اور عمر گوگی پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزموں کی طرف سے صحت جرم سے انکار کیے جانے پر عدالت نے 12نومبر کو گواہ کو طلب کر لیا ہے۔