سلمان لاشاری قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ نے ملزم سلمان ابڑو کی درخواست مسترد کر دی
کراچی(صباح نیوز)سلمان لاشاری قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے مرکزی ملزم سلمان ابڑو کی درخواست مسترد کردی۔سلمان لاشاری قتل کیس میں ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت مقدمہ زیر سماعت ہے۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ نے مرکزی ملزم سلمان ابڑو کی درخواست مسترد کردی۔ سلمان ابڑو پر ڈیفنس میں واقع گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے اپنے دوست کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں ہمارا موقف نہیں سنا گیا۔
سلمان ابڑو