لاپتہ افراد کیس: غلط بیانی پر سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی، سیکرٹری داخلہ کو جرمانہ
کراچی (آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق غلط بیانی پر سیکرٹری داخلہ سندھ اور ایس ایچ اور ماڑی پور کو جرمانہ جب کہ ڈی ایس پی ندیم خان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 20 سے زائد لاپتہ افراد سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سماعت کے دوران عدالتی احکامات پر عمل در آمد نہ ہونے اور غلط بیانی پر فاضل بینچ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سندھ پر 10 ہزار جب کہ ایس ایچ او ماڑی پور پاک کالونی پولیس سٹیشن پر 5 ہزارروپے جرمانہ کردیا۔ عدالت عالیہ نے ڈی ایس پی ندیم خان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کاحکم بھی دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ بتایا جائے لاپتہ قاری نذیر کے لیے جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی گئی، جن لاپتہ افرادکے لیے تحقیقاتی کمیٹی نہیں بنائی گئی ان کی جے آئی ٹی 2 ہفتے میں تشکیل دی جائے۔
عدالت/ اظہار برہمی