لاہور:بلدیاتی ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے کارکنوں نے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ میرٹ پر تقسیم نہ کرنے کے خلاف پارٹی کے سینئر رہنما شفقت محمود اور یاسمین راشد کے خلاف شدید احتجاج و نعرہ بازی کی۔ مظاہرین چودھری سرور کی گاڑی کے سامنے زبردستی لیٹ گئے۔ کارکنوں نے کہا کہ جب تک بلدیاتی انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر نہیں کی جاتی احتجاج جاری رہے گا۔ کارکنوں نے لاہور کی یونین کونسل نمبر 226 میں بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ میرٹ پر تقسیم نہ کرنے کے خلاف پارٹی کے سینئر رہنما شفقت محمود اور یاسمین راشد کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔