معلمات اور طالبات کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان

لاہور (خصوصی رپورٹر) نیو آکسفورڈ ہائی سکول رچنا ٹائون کی معلمات اور طالبات نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ اس موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے تعاون سے پاکستانی فوج کے کارناموں پر مشتمل دستاویزی فلم ’’داستانِ شجاعت‘‘ بھی دکھائی گئی۔ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام جنگ ستمبر 1965ء کے حوالے سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی ہفتہ منایا جا رہا ہے ۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ہائی سکول‘ سیکٹر D-I ٹائون شپ‘ پریکٹسنگ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ٹائون شپ، نالج ہائوس بوائز سکول جی ٹی روڈ باغبانپورہ‘ پرائمری سکول‘ مین بازار‘ آرائیاں‘ گرلز پرائمری سکول بھٹہ‘ اسلامیہ گرلز پرائمری سکول جیا موسیٰ شاہدرہ‘ اصلاحی ماڈل سکول عبداللہ بلاک‘ یوسف پارک‘ شاہدرہ میں دو قومی نظریہ پر لیکچرز دیئے۔