پانی بحران‘ احسن اقبال نے قومی پالیسی بنانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے ملک کو پانی کے بحران سے بچانے کیلئے قومی پالیسی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ متعلقہ حکومتی ادارے اور اسٹیک ہولڈرز اس سلسلے میں تیزی سے کام کرتے ہوئے ایک پالیسی تشکیل دیں۔ انہوں نے یہ ہدایت سنٹرل ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزارت پانی و بجلی کو یہ ہدایت جاری کیں۔