پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ اتوار کو ہوگا

لاہور (نیوز رپورٹر) میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ 30 اگست بروز اتوار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام بیک وقت 13 شہروں میں قائم 34 مراکز پر ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی سیکرٹریز، بورڈ آف ریونیو کے ممبرز، ڈویژنل کمشنرز اور ڈی سی اوز سمیت سینئر بیورو کریٹس انٹری ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کا کام سرانجام دیں گے جبکہ سینئر میڈیکل پروفیسرز امتحانی مراکز کے انچارج ہوں گے۔ 47 ہزار سے زائد امیدواروں کو انٹری ٹیسٹ میں شرکت کیلئے رول نمبرز جاری کردئیے گئے ۔ جن میں سے 31 ہزار طالبات اور ساڑھے 16 ہزار طلبہ شامل ہیں۔