لاہور نالج پارک علم و دانش کا گہوارہ ثابت ہو گا: رانا مشہود

لاہور نالج پارک علم و دانش کا گہوارہ ثابت ہو گا: رانا مشہود

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور نالج پارک اس پورے خطے میں علم و دانش کا عظیم گہوارہ ثابت ہو گا -نالج پارک پانچ سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹیز، سکولز، تکنیکی تربیت گاہیں اور فیکلٹی ممبرز کے لئے رہائشی سہولیات سے مزین ہو گا تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کے لئے ہاسٹلز اور کمرشل ایریاز بھی نالج پارک کا حصہ ہوں گے 800 ایکڑ پر محیط 40 ہزار افراد پر مشتمل لاہور نالج پارک ایک ایسی ماڈل کمیونٹی پہلے بنے گا جہاں نالج اکانومی کی بنیاد پر اپلائیڈ سائنسز کو ترویج دی جائے گی۔ ان خیالات کا ا ظہار صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے لاہور نالج پارک کے قیام کے حوالے سے منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سی ای او لاہور نالج پارک شاہد زمان، چیئرمین ایچ ایس سی ڈاکٹر نظام الدین، سیکرٹری ہائیرایجوکیشن عرفان علی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔