سندھ کے نجی اور سرکاری سکول کْھل گئے

کراچی (آن لائن) کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکول 2 ماہ 10 دن کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔ چھٹیاں ختم، سیروتفریح ختم، پڑھائی شروع، گرمی کی چھٹیوں کے بعد سکول کھلنے پر بچوں کے چہرے بھی کِھل اٹھے ہیں۔ کراچی کے سکولوں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوا تھا۔ تمام سکولوں کو 3 اگست سے کْھلنا تھا تاہم بارش اور سیلاب کی صورت حال کے باعث سندھ حکومت نے سکولوں کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی۔